انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ کب کھیلا جائے گا ؟ تاریخ سامنے آگئی

ڈربی (این این آئی)انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ(آج)4 ستمبر سے مانچسٹر کے مقام پر شروع ہوگاتفصیلات کیمطابق انگلینڈ اور آسٹریلیاں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز 1-1 برابر ہے۔ شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایشز ٹیسٹ میچ 4 سے 8 ستمبر تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 ستمبر تک اوول میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ کینگروز نے میزبان ٹیم کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں

ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا اس کے بعد میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک وکٹ سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔