انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا

لارڈز(نیوز ڈیسک ) ورلڈکپ 2019 میں آج میزبان ٹیم انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں معمول کے مطابق 2:30 پر میدان اتریں گی۔جاری ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو اپنے آج کے حریف پر واضح برتری حاصل ہے۔
اس نے چھ میچ کھیل کے پانچ میں فتح حاصل کی اورایک میں مات کھائی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر 10 نمبروں کے ساتھ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے۔ ورلڈکپ 2019 میں تاحال افغانستان، ویسٹ انڈیز، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کو اس ٹیم نے ہرایا جب کہ بھارت واحد ملک ہے جس نے آسٹریلیا کو شکست دی۔