بنگله دیش نے افغانستان كو62رنز سے شکست دے دی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 62رنز سے شکست دے دی ہے۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 262رنز بنائے۔ جواب میں افغان ٹیم 47اوورز میں 200رنز بنا كکر آئوٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے شاندار آل رائونڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں نہ نصف سنچری بنائی بلکہ صرف 29رنز کے عوض پانچ وکٹیں بھی اپنے نام کیں ۔
افغانستان کی جانب سے سمیع اللہ شنواری 49جبکہ گلبدین 47رنز بنا کر نمایاں رہے۔افغانستان کی ایونٹ میں یہ مسلسل ساتویں شکست تھی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے 8پوائنٹس حاصل كکر لیے ہیں۔پاکستان کے نقطہ نگاہ سے افغانستان کا میچ جیتنا فائدہ مند تھا کیونکہ ایسی صورت میں بنگلہ دیش دو پوائنٹس سے محروم رہ جاتا تاہم اب بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان سے تین پوائنٹس آگے چلی گئی ہے