چیئرمین نیب نے فریال تالپور کی گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گرفتار کرنے کے بعد انہیں کہاں رکھا جائے گا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (آن لائن )باخبر زرائع سے معلوم ہواہے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے محترمہ فریال تالپور کی گرفتار ی کے لئے وارنٹ جار ی کردیئے ہیں ۔محترمہ فریال تالپور کو ہائوس اریسٹ رکھا جائے گا جہاں پر انھیں اٹیچ باتھ اور ایک خاتون سیکیورٹی گارڈ کی سہولت میسر ہوگی ،زمہ دار زرائع کے مطابق آج جمعہ کو نیب حکام وارنٹ گرفتار ی لیکر جائیں گے ۔
واضح رہے کہ محترمہ فریال تالپور اور ان کے بھائی سابق صدر آصف علی زرداری کی جعلی بینک اکائونٹس کیس میں ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی تھی جس کے فوری بعد

نیب حکام نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ محترمہ فریال تالپور کے حوالے سے خاتون ہونے کی نسبت سے نیب نے اپنی پالیسی میں تھوڑی نرمی کرنے عندیہ دیا تھا ۔