ہسپتال میں زیرعلاج ان افراد نے ہیلمٹ کیوں پہن رکھا ہے؟

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)سروسز ہسپتال میں علاج کے دوران ہیلمٹ پہنا دیئے گئے، یہ ہیلمٹ علامتی سزا کے طورپر پہنائے گئے۔قومی اخبار کے مطابق سروسز ہسپتال کے ایم ایس نے نئی روایت قائم کرتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل حادثہ کا شکار مریضوں کو سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہیلمٹ پہنا دیئے تاکہ انہیں ہیلمٹ کی قدر کا احساس پیدا ہو۔ ایمرجنسی سے آنے والے مریضوں کو قانون کی پاسداری کروانے کے اقدام کو احسن قرار دیا گیا ہے اور مریضوں نے بھی آئندہ ہیلمٹ پہن کر موٹرسائیکل چلانے کا عہد کیا ہے۔
بغیر ہیلمٹ کے حادثہ کا شکار ہونے والے مریضوں کو علامت طور پر پہنایا گیا اور ترغیب دی گئی ہے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم چیمہ کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں حادثہ کا شکار زیادہ تر موٹرسائیکل سوار ہوئے جو بغیر ہیلمٹ کے تھے اس لئے ضروری ہے کہ حکومتی قانون کی پاسداری عوام پر فرض ہے۔