ورلڈکپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی

نوٹنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے فیورٹ انگلینڈ کو 15رنز سے شکست دے دی۔ 349رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں پر 334رنز پر محدود رہی ۔ جوروٹ اور بٹلر کی بھی سنچری بھی رائیگاں چلی گئیں۔ جورٹ اور بٹلر کی پارٹنر شپ کی وجہ سے میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا تاہم شاداب خان نے107رنز بنانے والے جوروٹ کو آئوٹ کردیا۔
بٹلر بھی اپنی سنچری بنا کر چلتے بنے۔ان دونوں کے بعد کوئی بھی انگلش کھلاڑی ٹارگٹ کے حصول میںاپنا کردار نہ ادا کر سکا۔اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی۔پاکستان مسلسل 11ون ڈے هکے بعد یہ میچ جیتا ہے۔