پاکستان ٹیم ورلڈکپ مشن کا آغاز آج ویسٹ انڈیز کے خلاف کرے گی،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ کون کون میدان میں اترے گا؟ تفصیلات جاری

نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں وکٹیں ضرور مختلف ہوں گی اور کوشش ہو گی کہ تین سو سے زیادہ رنز کریں تاہم لگ یہی رہا ہے کہ آج ٹاس جیت کر کوئی بھی کپتان پہلے بولنگ کرے گا۔سرفراز احمد نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے لیکن اگر ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنا ہوا تو بیٹنگ آرڈر مختلف ہوسکتا ہے۔انگلینڈ کے خلاف 0-4 سے شکست کے حوالے سے سفراز نے کہا کہ ہماری بیٹنگ بری نہیں، انگلینڈ اور پاکستان کے کھیلنے کا انداز مختلف ہے۔ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے گزشتہ روز ملکہ برطانیہ نے ملاقات بھی کی جس میں سرفراز احمد شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے نظر آئے۔اس حوالے سے سرفراز کا کہنا تھا کہ ملکہ سے ملاقات اعزاز کی بات ہے اور خوشی تھی کہ قومی لباس میں ملک کی نمائندگی کی۔پاکستان کے وقت کے مطابق میچ سہ پہر 2:30 پر شروع ہوگا جبکہ معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمدحفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی۔