تندوری چائے کا مزہ ہی اور ہے!

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ بعض ریستوران اور ڈھابے کھانے کے لیے دوسروں سے زیادہ مشہور کیوں ہوتے ہیں؟ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی کیا کھانا بنانے کی خفیہ تراکیب موجود ہیں۔ بی بی سی اردو کی اس نئی سیریز میں ہم آپ کو ایسی ہی کچھ دکانوں اور ڈھابوں پر لے چلیں گے تاکہ آپ جان سکیں کہ آخر ان کا کھانا اتنا مشہور کیوں ہے؟

تندوری چائے اب اسلام آباد کی پہچان بن چکی ہے۔ اس چائے میں ایسی کیا خاص بات ہے جو اسے عام چائے سے مختلف بناتی ہے؟ ہمارے ساتھی محمد ابراہیم آپ کو لے کر چل رہے ہیں اسلام آباد کے ’تندوری جنکشن‘، جہاں یہ منفرد چائے پیش کی جاتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت