جعلی اکاؤنٹس ہولڈر اور جعلی کمپنیوں کے بعد سابق جج کے نام 22 سو گاڑیاں رجسٹرڈ نکل آئیں،یہ سابق جج کون ہیں اور اتنی گاڑیاں کس کی ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

کراچی (این این آئی) جعلی اکاؤنٹس ہولڈر اور جعلی کمپنیوں کے بعد اب جعلی گاڑیوں کی رجسٹریشن کامعاملہ سامنے آگیا ہے ۔ 82سالہ سابق جج میاں سکندر حیات کے نام 22 سو گاڑیوں رجسٹرڈ نکل آئیں۔ سابق جج میاں سکندر حیات کے وکیل نے سپریم کورٹ میں دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ان کے موکل کے پاس محض ایک گاڑی ہے تاہم ان کے نام پر 2224 گاڑیاں رجسٹر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے موکل کو کچھ دن پہلے ایک گاڑی کا چالان موصل ہوا جو ان کے نام پر ہی نہیں تھی۔ان کا

کہنا تھا کہ ایکسائیز ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان کے نام پر 2224 گاڑیاں رجسٹر ہیں۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن سے جواب طلب کرلیا ۔ ایکسائیز اینڈ ٹیکٹیشن ڈیپارٹمنٹ سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی گئی۔

Check Also

اب کتنے لاکھ سے زائد کی پراپرٹی نان فائلر نہیں خرید سکے گا؟ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی خریدو فروخت نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے

سرگودھا(آن لائن)اب کتنے لاکھ سے زائد کی پراپرٹی نان فائلر نہیں خرید سکے گا؟ہاؤسنگ سوسائٹیوں …