عمران خان کے دونوں بیٹوں کی آج لندن سے اسلام آباد آمد ،جانتے ہیں قاسم اور سلیمان نے کس کمپنی کا انتخاب کیا؟‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان آج لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیٹے پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 786 سے اسلام آباد آئیں گے۔واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ ماہ 18 اگست کو وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، تاہم انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں اپنے بیٹوں کو شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد صحافی مہر تارڑ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما اور دونوں صاحبزادوں سلیمان اور قاسم کو مبارک باد پیش

کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں اپنے والد پر فخر ہوگا جب وہ انہیں بطور وزیراعظم خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھیں گے، جس کے لیے بہت لگن کی ضرورت ہے۔تاہم جمائما نے جوابی ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے دونوں بیٹوں کو تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے منع کردیا ہے۔جمائما کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دونوں بیٹے اداس ہیں کہ وہ وہاں نہیں، لیکن عمران خان اٹل ہیں کہ انہیں تقریب میں نہیں ہونا چاہیے۔

Check Also

جعلی اکاؤنٹس ہولڈر اور جعلی کمپنیوں کے بعد سابق جج کے نام 22 سو گاڑیاں رجسٹرڈ نکل آئیں،یہ سابق جج کون ہیں اور اتنی گاڑیاں کس کی ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

کراچی (این این آئی) جعلی اکاؤنٹس ہولڈر اور جعلی کمپنیوں کے بعد اب جعلی گاڑیوں …