سلمان خان سے شادی کیلئے نوجوان لڑکی ان کے گھر پہنچ گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار سلمان خان کو ہندی سینما انڈسٹری کا سب سے قابل غیر شادی شدہ اداکار مانا جاتا ہے، جن کی خواتین فین فالوونگ دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔بہت سی خواتین کی خواہش ہے کہ وہ سلمان خان سے شادی کریں، تاہم ایک نوجوان لڑکی اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے اداکار کے گھر تک پہنچ گئی۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی اپنے گھر سے بھاگ کر ممبئی آ پہنچی، جس کی خواہش اداکار سے شادی کرنا تھی، جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کرلیا۔24 سالہ لڑکی رواں سال 11 اگست کو اپنے

گھر سے بھاگ کر ممبئی روانہ ہوئی تھی، جس کے بعد سے اس کے گھر والوں کی تلاش جاری تھی۔ممبئی پہنچنے کے بعد یہ لڑکی 52 سالہ سلمان خان کی رہائش گاہ پہنچی تاہم وہاں موجود گارڈز نے اسے اندر جانے نہیں دیا۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ لڑکی ذہنی مریض ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سلمان خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر یہ لڑکی ممبئی کے ایک برج پر پائی گئی، جہاں لوگوں نے پولیس کو فون کرکے اطلاع کی، جس کے پعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے اسے گرفتار کیا۔پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسے گرفتاری کے بعد طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیجا جاچکا ہے۔ابتدائی تحقیق میں لڑکی نے پولیس کو صرف یہ بتایا کہ وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہے، تاہم بعدازاں پولیس کو اپنے والد کا نمبر بھی دے دیا جس کے بعد اب اسے اس کے خاندان کے سپرد کردیا ہے۔

Check Also

پاکستان کی معروف سٹیج اداکارہ کے قتل میں ملوث تمام ملزمان بری،اداکارہ کی والدہ نے ملزمان کو معاف کردیا،2015 میں قتل کیا گیا تھ

لاہور( آن لائن) پاکستان کی معروف سٹیج اداکارہ کے قتل میں ملوث تمام ملزمان بری،اداکارہ …