رنبیر کی شخصیت متاثر کن اور وہ ایک غیر معمولی اداکار ہیں ،کرن جوہر

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے اداکار رنبیر کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنبیر کی شخصیت متاثر کن ہے اور وہ ایک غیر معمولی اداکار ہیں۔بالی ووڈ کے مقبول ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے ایک بھارتی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اْن کے پسندیدہ اداکار ہیں کیوں کہ وہ ایک غیر معمولی اداکار ہیں۔کرن جوہر نے بتایا کہ میں اْن کے ساتھ فلم ’’براہمسترا‘‘ میں کام کرنے پر بہت پرجوش ہوں، اْن کا کام اور اْن کی

شخصیت متاثر کن ہے جو کسی بھی اداکار کے لیے قابل تعریف ہے اور ان سب کے پیچھے رنبیر کی سخت محنت ہے۔ہدایت کار نے مزید کہا کہ ’ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ بالی ووڈ میں بھی اقربا پروری دیگر انڈسٹریز کی طرح موجود ہے کیوں کہ یہ آپ کو صرف فلم نگری میں داخلے کے لیے ایک راہ مہیا کرتی ہے اب یہ اْس شخص پر منحصر ہے کہ وہ اپنی اداکاری کا لوہا منوانے میں کامیاب ہوتا ہے یا نہیں۔

Check Also

سلمان خان سے شادی کیلئے نوجوان لڑکی ان کے گھر پہنچ گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار سلمان خان کو ہندی سینما انڈسٹری کا سب سے قابل غیر …