رات دیر تک گانا گانے پر گلوکار کمار سانو پر مقدمہ درج

ممبئی(شوبزڈیسک)بھارت کے مشہور گلوکار کمار سانو کے خلاف اسکول کے فنکشن میں رات دیر تک گانا گانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف گلوکار کمار سانو کو اْس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انکت کمار نامی شہری نے مظفر پور ڈسٹرکٹ کے متھن پورا پولیس اسٹیشن میں کمار سانو کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ گلو کار اسکول میں ہونے والے فکشن میں لاؤڈ اسپیکر پر رات بھر گانا گاتے رہے جس کی وجہ سے قریبی رہائشیوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔آیف آئی آر

میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر پر گانے کے شور کی وجہ سے قریبی رہائشی رات بھر سو نہ سکے جب کہ مقدمے میں تقریب کے آرگنائزر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Check Also

سلمان خان سے شادی کیلئے نوجوان لڑکی ان کے گھر پہنچ گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار سلمان خان کو ہندی سینما انڈسٹری کا سب سے قابل غیر …