بگ باس سیزن 12کی میزبانی کیلئے شاہ رخ پہلی ترجیح تھے ،سلمان خان

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی میزبانی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر گوا میں بگ باس سیزن 12 کی تشہیر کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ سلمان خان نے اس دوران انکشاف کیا کہ اس سیزن میں میری جگہ میزبانی کے لئے شاہ رخ خان پہلی ترجیح تھے لیکن انہوں نے شوٹنگ کی مصروفیات اور کاندھے کی چوٹ کی وجہ سے معذرت کرلی اور مجھے اس بات کا علم

بھی اس تقریب کے دوران ہوا ہے جب کہ میں اس کے لئے شاہ رخ خان اور کلر ٹی وی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Check Also

سلمان خان سے شادی کیلئے نوجوان لڑکی ان کے گھر پہنچ گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار سلمان خان کو ہندی سینما انڈسٹری کا سب سے قابل غیر …