کسی کو کسی کی ذاتی زندگی پر نکتہ چینی کا حق حاصل نہیں،اداکار حمزہ علی عباسی

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ کسی کو کسی کی ذاتی زندگی پر نکتہ چینی کا حق حاصل نہیں’ پنجابی تھیٹر کے مجروں اورآئٹم نمبر ز میں کوئی فرق نہیں ۔اپنے ایک انٹرویو میں حمزہ عباسی نے کہا کہ وہ آئٹم نمبر کے خلاف ہیں لیکن وہ گانے کے خلاف نہیں ہیں کیونکہ گانے تو ہماری ثقافت کا حصہ ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو کسی کی ذاتی زندگی پر نکتہ چینی کا حق حاصل نہیں تاہم فلموں میں ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں فنکار وں دنیا میں اپنا منفرد مقام

رکھتے ہیں ۔