محبت اور پیار کا پیغام ہی پاک بھارت حالات بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا، سدھو

نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک)بھارتی پنجاب کے وزیر ثقافت و آرٹ اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ محبت اور پیار کا پیغام ہی پاک بھارت حالات بہتر کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، مثبت سوچ ہی بلندی اور ترقی کی منازل طے کرنے کی ضامن ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیرثقافت و آرٹ و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے امید ظاہر کی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے حالات بہترہون گے۔انہوں نے اجمیر میں ایک نجی اسکول کے پروگرام میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے

رشتوں میں بہتری اوراپنے پاکستان کے دورے کو جائز ٹھہرایا۔انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنے 22سال پرانے کرکٹ رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہامیں نے اس شخص کو محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان امن وامان اور محبت کے پیغام سے ہندوستان اور پاکستان کے حالات بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کے ذریعے بلندی اور ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں۔

Check Also

’’ڈیئر آئی سی سی۔۔۔۔! پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن کی خاموشی کے بعدبسکٹ ٹرافی کا مذاق اُڑانے پر آئی سی سی کو کرارا جواب دے دیا

ا سلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی …