سعودی حکومت نے امام کعبہ کو گرفتار کر لیاکیونکہ۔۔ ایسی خبر آگئی کہ جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی حکومت نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب کو حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے پر گرفتار کر لیا، نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قیدیوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم ’’پریزنر آف کنسائینس‘‘نے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امام کعبہ کوعام طور پر رائج برائیوں کے خلاف عوامی سطح پر آواز بلند کرنے کی اسلامی ذمہ داری کے حوالے سے دیے گئے ایک وعظ کے باعث گرفتار کیا گیا۔خلیج آن لائن‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ

شیخ ڈاکٹر صالح الطالب، جو مکہ میں جج کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، نے اپنی تقریر میں کنسرٹس اور تفریحاتی تقریبات میں نامحرم مرد و خواتین کے گھلنے ملنے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔تاہم انہوں نے براہِ راست سعودی حکام پر کوئی تنقید نہیں کی تھی، خیال رہے کہ ان کی گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد ہی ان کا انگریزی اور عربی ٹوئٹر اکائونٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔