چینی بچی کورکشہ چلانے کا شوق بھاری پڑگیا

بیجنگ (اے این این)چین میں بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں جو نہ صرف خود کو بلکہ دوسروں کو بھی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ چیزوں کا بھی کباڑہ نکال دیتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ چین کی کاونٹی میں پیش آیا جب ایک4سالہ بچی نے اپنے والد کے رکشے میں لگی چابی دیکھ کو موقع سے فائدہ اٹھایا اور نہ صرف رکشہ اسٹارٹ کرلیا بلکہ کئی دور گلی میں دوڑانے کے بعد اِدھر ادھر ڈولتے رکشے کو اسٹالز میں گھسادیا ۔رپورٹ کے مطابق یوں بے قابو رکشہ کے زد میں آنے سے جہاں کئی

لوگ بال بال بچے وہیں تین افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ رکشہ چلانے کی شوقین شرارتی بچی خوش قسمتی سے بالکل محفوظ رہی۔