رواں مالی سال میں کاشتکاروں کیلئے زرعی قرضوں کا ہدف 1250 ارب روپے مقرر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے لیے بینکوں کی جانب سے کاشتکاروں کے لیے زرعی قرضوں کا ہدف 1250 ارب روپے رکھ دیا۔ اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ جدت پسند اسکیموں کے ذریعے خصوصاً محروم علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کاشت کاروں میں 976 ارب روپے قرض جاری کیا گیا ہے جب کہ تقریباً 37 لاکھ افراد قرض سے مستفید ہوئے

Check Also

قطر نے سرمایہ کاری کوبڑی طاقتوں کی حمایت کے حصول کا ذریعہ بنالیا

دوحہ(این این آئی)خلیجی ریاست قطر عالمی برادری بالخصوص بڑی طاقتوں کی حمایت کے حصول کے …