نئے پاکستان میں عوام کو بنیادی حقوق انکی دہلیز پر فراہم کیے جائینگے :عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

لاہور (شوبز ڈیسک)گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ2018ء میں ایک نئے پاکستان کا آغاز ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے اور ملک میں بے روزگاری ، مہنگائی ، لاقانونیت اور دیگر ناسور جرائم کا خاتمہ کر کے عوام کو صحیح حق حکمرانی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک نظریے کا نام ہے جس میں تمام عوامی حقوق کا خیال رکھا گیا ہے اور اس ملک سے وی آئی پی کلچر ختم کرنے کے ساتھ میرٹ پر

لوگوں کو تعینات کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں نے عوامی حقوق کے لئے جو جدوجہد کی اسکا ثمر ہمیں مل رہا ہے اور 2018ء اگست کا مہینہ پاکستان کی تاریخ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور نئے پاکستان میں عوام کو بنیادی حقوق انکی دہلیز پر فراہم کیے جائیں گے ۔

Check Also

سلمان خان سے شادی کیلئے نوجوان لڑکی ان کے گھر پہنچ گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار سلمان خان کو ہندی سینما انڈسٹری کا سب سے قابل غیر …