عمران خان کے وزیر اعظم بننے میں بڑی رکاوٹ ختم،الیکشن کمیشن نے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا،بنی گالہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کلیئر کر دئیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔عمران خان کو این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے باعث تینوں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے ٗعمران خان کی جانب سے غیر مشروط معافی پر ازخود نوٹس

واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 131 لاہور سے بھی عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے لیکن این اے 53 اسلام آباد سے ووٹ کی رازداری کے معاملے پر عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکا ہوا ہے۔

Check Also

راجن پور سے غیر ملکی خاتون گرفتار، یہ پاکستان کیسے پہنچی اور کس سے ملنے آئی تھی؟سنسنی خیز انکشافات نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راجن پور کے علاقے کوٹ مٹھن سے غیر ملکی خاتون گرفتار۔ تفصیلات کے …