ڈیجیٹل ادائیگیوں سے روزگار کے مواقع بڑھنے کا امکان،اس سسٹم کے تحت حکومت کو سالانہ کتنا فائدہ ہوسکتاہے؟جان کر آپ حیران رہ جائینگے

کراچی(آن لائن) کراچی میں ڈیجیٹل ادائیگیوں(کیش لیس)کے فروغ سے 2032تک کراچی میں نہ صرف روزگار کے مواقع میں4.7فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے بلکہ کراچی ملکی جی ڈی پی میں اضافی ڈیڑھ ارب ڈالر بھی فراہم کرسکتا ہے ،اس بات کا انکشاف گزشتہ روز ویزا اور تھاٹ لیب کی جانب سے کیش لیس اسٹڈیز سے متعلق کراچی سے متعلق جاری کردہ اسٹڈی میں کیا گیا۔اس موقع پر ویزا پاکستان کے کنٹری منیجر کامل خان،اسکول آف پبلک پالیسی کے سینئر ڈائریکٹر مجید ہجیر اور کراچی چیمبرکے صدر مفسر عطا ملک بھی موجود تھے ،مجید ہجیر نے بتایا کہ اسٹڈی کے مطابق کراچی کے

90فیصد افراد جو کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا طریقہ کار عمومی طور پر نہیں اپناتے ،ان کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال کے فروغ سے کراچی میں صارفین، کاروبار اور حکومت کو سالانہ 1.5 ارب ڈالر یا181.5ارب روپے کا خالص فائدہ ہوسکتا ہے جو کہ ملکی جی ڈی پی میں بھی اضافے کا سبب بنے گا .

Check Also

قطر نے سرمایہ کاری کوبڑی طاقتوں کی حمایت کے حصول کا ذریعہ بنالیا

دوحہ(این این آئی)خلیجی ریاست قطر عالمی برادری بالخصوص بڑی طاقتوں کی حمایت کے حصول کے …