کپتان کی پاکستان میں حکومت آتے ہی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے پاکستان کو بڑی پیش کش کر کے سب کو حیران کر دیا

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی نے پاک بھارت تنازعات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہونا کوئی حل نہیں ہے۔ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبانہ اعظمیٰ نے کہاکہ پاکستانی اور بھارتی عوام کے درمیان رابطے موثر ہونے چاہئیں اور ہمیں آپس میں بات چیت کو فروغ دے کر خیالات کا تبادلہ کرتے رہنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان طلباء کیلئے کلچرل ایکسچینج پروگرام کا بھی انعقاد ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو ایک دوسرے کے بارے میں جاننے کا موقع ملے۔شبانہ اعظمی نے بتایا کہ دونوں ملکوں

کے عوام کرکٹ میچ کے دوران ایک دوسرے کے خلاف ہوتے ہیں لیکن فلم ایک ایسا راستہ ہے جو فنکاروں کے ذریعے محبت، امن اور بھائی چارہ پیدا کرسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں کی جانب سے مشترکہ طور پر ایسی فلمیں زیادہ بنائی جانی چاہئیں، جن سے محبت اور امن پھیلے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاک ٗبھارت تنازعات کا حل کبھی بھی جنگ نہیں ہوسکتا، اس سے بہتر اور موثر طریقہ یہ ہے کہ بات چیت سے معاملات حل کیے جائیں تاکہ امن و سلامتی اور استحکام قائم ہوسکے۔

Check Also

معروف کھلاڑی کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی(آن لائن) سابق بھارتی سپنر آرپی سنگھ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ …