پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ کی انعامی رقوم میں کئی گنا اضافہ کر دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کی میچ فیسوں اور ٹورنامنٹ کی انعامی رقوم میں کئی گنا اضافہ کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلی بار سیزن کے آغاز سے قبل ہی پورے سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم میں 10لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 44لاکھ سے بڑھا کر 54لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 49 لاکھ سے بڑھا کر 57لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔پی سی بی نے قومی سیزن میں پچوں اور

گیندوں کے معیار کو بہتر بنانے کا دعوی کیا ہے لیکن کھلاڑیوں کے لیے زبردست مالی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ ون ڈے ٹورنامنٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی تجویز پر ایک ساتھ کرایا جا رہا ہے۔ون ڈے ٹورنامنٹ کا ہر میچ مختلف گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ ایک ہی گراونڈ میں کھیلا جاتا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے2018-19کے کرکٹ کلینڈر کا اعلان کر دیا ہے۔سیزن کا آغاز جولائی میں سنیئر انٹر ڈسٹرکٹ سے ہو چکا ہے جو مئی میں ختم ہو گا۔قائداعظم ٹرافی کی میچ فیس 25ہزار سے بڑھا کر 50ہزار روپے کر دی گئی ہے جب کہ ون ڈے ٹورنامنٹ کی فیس 20ہزار سے بڑھا کر 25ہزار روپے کردی گئی ہے۔ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی فیس 24سے بڑھا کر 30ہزار روپے فی میچ کر دی گئی ہے۔پاکستان کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو فی میچ معاوضہ 30سے بڑھا کر 35ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔انٹر ریجنل انڈر 19ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں بھی ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ٹورنامنٹ کی انعامی رقم اب ڈھائی لاکھ روپے ہو گی۔سنیئر انٹر ڈسٹرکٹ کی فاتح ٹیم کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے، اس انعامی رقم میں بھی ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچ بھی ہوں گے۔ اگر کوئی ریجنل کھلاڑی دونوں میچ کھیلے گا تو اسے ڈیلی الاونس ملا کر 91ہزار روپے ملیں گے۔پندرہ رکنی ٹیم کے بقیہ چار کھلاڑیوں کو 34750فی کس ملیں گے۔پی سی بی کے مطابق قائد اعظم ٹرافی اور ون ڈے ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے 8دسمبر تک ہوں گے جب کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 10سے 25دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19یکم سے 20جنوری تک ہو گا اور پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ فیصل آباد اور ملتان میں دو سے 14اپریل تک ہو گا۔قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو 16اپریل سے15مئی تک سندھ میں ہو گا جب کہ پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ 16 اپریل سے 7مئی تک ہو گا۔

Check Also

معروف کھلاڑی کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی(آن لائن) سابق بھارتی سپنر آرپی سنگھ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ …