سعودی عرب کا قطری شہریوں کی حج کی ادائی کے لیے آمد کا خیر مقدم

ریاضض(این این آئی)قطری حکومت کی جانب سے دانستہ طورپر عازمین حج کے سعودی عرب کے سفرمیں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد نے مناسک حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر سعودیہ کی حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ قطری حکومت نے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن روکنے کے لیے آن لائن سروسز معطل کردی تھیں مگر اس کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد دیگر ذرائع کا استعمال کرکے حج کے لیے سعودی عرب پہنچ

رہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ قطری شہریوں کا فریضہ حج میں گہری دلچسپی کا اظہار قابل تحسین ہے اور ان کے اس دینی جذبے کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سراہا ہے۔ سعودی قیادت کا کہنا تھا کہ قطر سے آنے والے عازمین حج ان کے خاص مہمان ہیں اور انہیں ہرممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قطری عازمین حج قطر کی سرکاری ایئرلائن کے سوا کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کے ذریعے سعودی عرب آسکتے ہیں۔

Check Also

ٹرمپ کی امریکہ کے لیے تمام چینی درآمدات پر ٹیکس لگانے کی نئی دھمکی

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ چین کی 267 …