الیکشن میں دھاندلی، آرٹی ایس سسٹم میں خرابی کی تحقیقات کا اعلان کر دیا گیا، دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا الیکشن میں دھاندلی، آرٹی ایس سسٹم میں خرابی کی تحقیقات کرانے کا اعلان، تحقیقات پارلیمانی کمیٹی سے کرائی جائے گی، الیکشن کمیشن کو آرٹی ایس سسٹم سے متعلق سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا چیئرمین رحمان ملک کی زیر صدارت آج اجلاس سینٹ کمیٹی روم میں ہوا جس میں سینٹ کمیٹی کا الیکشن دھاندلی ، آرٹی ایس سسٹم میں خرابی کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا گیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے تحقیقات پارلیمانی کمیٹی کےذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان

نئی اسمبلی کے نئے سپیکر کرینگے ۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے الیکشن میں دھاندلی اور آرٹی ایس سسٹم میں خرابی کی تحقیقات کے حوالے سےایک سوالنامہ بھی الیکشن کمیشن کو بھجوایا ہے جس میں سوال کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت نادرا سے آرٹی ایس سسٹم کے حصول کا معاہدہ کیا تھا، کیا نادرا کو اس حوالے سے ادائیگی کی گئی ہے جبکہ معاہدہ کرتے وقت پیپرا رولز کو مدنظر رکھا گیا تھا۔