تقریب کے دوران افسوناک واقعہ ،اسد عمر شدید زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر رہنما اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی اسد عمر گھوڑے سے گر زخمی ہو گئے ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسد عمر کا گھوڑے سے گر زخمی ہونے کا واقعہ اسلام آباد کے مضافات میں واقع گاؤں بڈھانہ میں پیش آیا۔مقامی روایت کے مطابق اسد عمر کو گھوڑے پر بٹھایا جارہا تھا کہ وہ رکاب میں پاؤں رکھتے ہوئے پھسل گئے۔ انہیں کمر میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب ذرائع کے مطابق ان کو طبی معائنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ

اسد عمر کے سی ٹی اسکین و دیگر ضروری ٹیسٹ کیے گئے، ڈاکٹروں نے اسد عمر کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر ہسپتال سے گاڑی تک ویل چئیر پر گئے۔واضح رہے کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت میں متوقع وزیر خزانہ ہیں۔