یوم آزادی پرملک بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی لیکن کیا نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کی سزاؤں میں کمی کی جائیگی؟نگران حکومت نے حتمی اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی)نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرملک بھرکی جیلوں میں قیدہزاروں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائیگی ٗ۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی اس بارے میں جب نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفرسے رابطہ کیا گیاتوانھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی سزاؤں میں کمی نہیں کی

جائے گی کیونکہ ان پراس کااطلاق نہیں ہوتا ہے اور یہ اطلاق صرف ان پْرانے قیدیوں پر ہوتا ہے جن کی سزاکی مدت پوری ہونے کے قریب ہوتی ہے۔