بھارت، کسانوں کا انوکھا احتجاج، سڑک پر دھان کی فصل کاشت کر دی

گورکھپور(آئی این پی )بھارتی شہر گورکھپور میں کسانوں نے سڑک کی تعمیر مکمل نہ کرنے پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھان کی فصل کاشت کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے تعمیر کردہ گاوں تک جانیوالی سڑک ٹھیکیداروں نے ادھوری چھوڑدی ۔ برسات کا موسم آتے ہی سڑ ک پانی جمع ہوگیا ۔ گاوں والوں نے تحصیل میں اس کی شکایت درج کرائی۔ گاوں پردھان نے اس پر مٹی ڈلوا دی جس سے سڑک دلدل میں تبدیل ہوگئی اور لوگوں کا آنا جانا دشوار ہوگیا۔کاشتکاروں نے طیش میں آکر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کیچڑ

میں تبدیل سڑک میں دھان کی کاشت کردی۔بھٹہٹ وکاس کھنڈ سے گزرنے والی پی ڈبلیو ڈی کی سڑک کافی دنوں سے خستہ حال ہوگئی تھی جگہ جگہ گہرے گڈھے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکارتھی۔سمدار خرد ٹولہ کے رہنے والوں کے مکانات کی نکاسی آب کیلئے بنائی گئی نالیوں کا پانی بھی سڑک پر بھرجانے سے اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔گاوں والوں نے اعلی حکام کو اس کی شکایت درج کرائی تاہم شکایت کا کوئی اثر نہیں ہوا۔سمیع الزماں، صدیق ، ندیم احمد، عبیر ، حفیظ اللہ ، صابر وغیرہ نے احتجاج ریکار ڈکرایا۔گاوں کے پردھان وریندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ سڑک کی تعمیرکے موقع پر علاقے کے لوگوں سے کہا سنی ہوگئی جس پر ٹھیکیدار نے ناراض ہوکر کام ادھورا چھوڑدیاجس کی وجہ سے پریشانی کھڑی ہوگئی۔

Check Also

ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والا لکھ پتی نکلا

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگ مانگ کر ایک ایک روپیہ جمع کرنے والا …