ہار کا ڈر یا کچھ اور ؟بھارت نے ایشیا کپ کے شیڈول پرپھر اعتراض کردیا،وجہ ایسی کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

لاہور (اے این این)بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی جانب سے ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراضات اٹھا دیئے گئے ہیں اور اس شیڈول پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اہم اجلاس میں ایشیا کپ کے شیڈول کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ بھارتی بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اس کا مقابلہ 19 ستمبر کو دوبئی میں ہو رہا ہے۔ جس سے قبل پاکستانی ٹیم کو دو دن کے آرام کا موقع مل جائے گا ،لیکن اس کے ساتھ ساتھ بھارتی

کرکٹ ٹیم کو مسلسل دو روز میچز کھیلنا پڑیں گے۔ بھارتی بورڈ کا موقف ہے کہ پاکستان کو 2روز کا آرام اور بھارت کو مسلسل 2 میچز دینا بیوقوفی ہے،بھارتی ٹیم کے لئے آرام کے برابر مواقع چاہتے ہیں۔ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے دوبئی میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں۔

Check Also

احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقرر کیے جانے کا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کی قیاس آرائیوں میں شدت آرہی ہے اور …