پریانکا چوپڑا نے فلم ’’بھارت‘‘ چھوڑ کر فلم ’’ اسکائے از پنگ‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی

ممبئی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد فرحان اختر کے ساتھ فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ شروع کردی۔ پریانکا چوپڑا کی جانب سے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ چھوڑنے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ اکتوبر میں امریکی گلوکار نک جونز سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اس لئے وہ اپنی مصروفیات کو کم کرنا چاہتی ہیں مگر’ ’بھارت‘‘ چھوڑنے کی اصل وجہ ان کی ایک اور ہالی ووڈ فلم سائن کرنا تھی۔ مگر حیران کن طور پر پریانکا نے بھارت ہی میں اپنی

ایک اور فلم ’اسکائے از پنک‘ کی شوٹنگ شروع کردی۔بھارت کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر نئی فلم کے حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میں بہت پرجوش اور خوش ہوں کیوں کہ کچھ کہانیاں ایسی ہوتی ہیں جنہیں بتانے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں سے ایک کہانی عائشہ چوہدری اور اْن کے والدین کی ہے جس کے لئے ہم ایک مجوزہ پروجیکٹ ’اسکائے از پنک‘ لا رہے ہیں۔

Check Also

ایوور انفینٹی انفینٹی وار جنگ کے ڈائریکٹر آخر میں ظاہر کرتا ہے کہ حقیقی ردعمل بروس بینر سے باہر نہیں نکل سکا

AVENGERS INFINITY وار ڈائریکٹر Joe Russo نے انکشاف کیا ہے کہ کیوں بروس بینر اپنے …