پاکستان میں کاروبار کرنیوالی کمپنیوں نے ایک سال کے دوران کتنے ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کر دئیے، سٹیٹ بینک کے تازہ اعدادوشمار پر مشتمل رپورٹ جاری ، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

کراچی(این این آئی)پاکستان میں کاروبار کرنے والی غیرملکی کمپنیوں نے مالی سال 2017-18کے دوران 2ارب 32کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر منتقل کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل شدہ منافع کی منتقلی مالی سال 2016-17 کے مقابلے میں 21 کروڑ ڈالر زائد رہی۔ مالی سال 2016-17کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے 2ارب 11کروڑ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا تھا۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017-18کے دوران براہ راست سرمایہ کاری سے حاصل شدہ 2ارب 88کروڑ ڈالر جبکہ غیرملکی نجی سرمایہ کاری سے حاصل کردہ 31کروڑ 35لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک

منتقل کیا۔ مالی سال 2016-17 کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری سے ایک ارب 73کروڑ 55لاکھ ڈالر جبکہ نجی سرمایہ کاری سے 37کروڑ 44لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا تھا۔ مالی سال 2017-18کے دوران سب سے زیادہ 33 کروڑ ڈالر کا منافع کمیونی کیشن سیکٹر سے منتقل کیا گیا۔

Check Also

رواں مالی سال میں کاشتکاروں کیلئے زرعی قرضوں کا ہدف 1250 ارب روپے مقرر

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کے لیے بینکوں کی جانب سے کاشتکاروں کے …