نوازشریف کے بعد کیپٹن(ر) صفدر کی طبیعت بھی بگڑ گئی ، اڈیالہ جیل میں افراتفری،ہسپتال منتقل کرنے کا امکان

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بگڑ گئی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی، جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں ٗ معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف ہے، جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بھی اڈیالہ جیل میں

طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے نواز شریف کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو ان کے خون میں کلاٹس کی نشاندہی ہوئی، جس کے باعث ان کے خون کی روانی متاثر ہوگئی اور دونوں بازوں میں شدید درد اٹھا جبکہ ای سی جی بھی غیرتسلی بخش آئی تھی۔

Check Also

وزیراعلی عمران کل ملک کا خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد … عمران خان اپنے پہلے خطاب ملک کے وزیر اعظم کے طور پر …