تبدیلی آ گئی، وزراء، اراکین اسمبلی اور افسران کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد، وزراء کے گھروں کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز بھی بند، دھماکہ خیز احکامات جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف میں پنجاب کی حکومت آنے سے پہلے ہی تبدیلی آ گئی ہے، ابھی نومنتخب صوبائی وزراء نے حلف بھی نہیں اٹھایا مگر صوبائی وزراء سمیت افسران پر اہم پابندی لگا دی گئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نگران پنجاب حکومت نے تمام صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور افسران کے بیرون ملک علاج پر مکمل پابندی لگا دی ہے اور اس کے علاوہ بیرون ملک دوروں کے لیے بھی کوئی فنڈز نہیں دیے جائیں گے اور فضائی سفر اکانومی کلاس میں کرنا پڑے گا، اس کے علاوہ وزراء کے گھروں کی تزئین

و آرائش کے فنڈز پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Check Also

وزیراعلی عمران کل ملک کا خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد … عمران خان اپنے پہلے خطاب ملک کے وزیر اعظم کے طور پر …