امریکہ نے امداد طالبان کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی شرط ختم کر دی، اب پاکستان کو کتنی رقم اور کس کام کیلئے دی جائے گی؟ حیرت انگیز اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک)امریکی سینٹ نے 716 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بجٹ کی منظوری دے دی ہے، واضح رہے کہ ہر سال منظور کیے جانے والے اس بل کے ذریعے کانگریس امریکی حکومت کے دفاعی اخراجات کے ساتھ ساتھ دفاع سے متعلق کئی اہم پالیسی امور کی بھی منظوری دیتی ہے۔ گزشتہ سال امریکہ نے اپنے دفاعی بجٹ میں پاکستان کے لیے’’کولیشن سپورٹ فنڈ‘‘ کی مد میں 70 کروڑ ڈالر مختص کیے تھے لیکن پاکستان کی امداد میں کٹوتی کرکے صرف 15 کروڑ ڈالر دیے جائیں گے اور اس کے علاوہ اس بل میں امریکی امداد طالبان کے خلاف کارروائی سے

مشروط کرنے کی شق بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اس بل میں مختص کیے جانے والے 15 کروڑ ڈ الر پاکستان کو اپنی سرحدوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیےدیے جائیں گے۔ اس طرح اب امریکہ نے امداد طالبان کے خلاف کارروائی سے مشروط کرنے کی شرط ختم کردی ہے۔

Check Also

وزیراعلی عمران کل ملک کا خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد … عمران خان اپنے پہلے خطاب ملک کے وزیر اعظم کے طور پر …