امریکا،برطانیہ،فرانس،جرمنی،آسٹریلیا،کینیڈا،اٹلی،ترکی میں کام کرنے والے 200 پاکستانی ماہرین کی عمران خان کو مفت خدمات کی پیشکش،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

اسلام آباد (این این آئی) بیرون ملک مقیم 200 پاکستانی ماہرین کی عمران خان کواداروں کو بہتر بنانے کیلئے مفت خدمات کی پیشکش کردی ٗخدمات پیش کرنے والوں میں امریکا،برطانیہ،فرانس،جرمنی،آسٹریلیا،کینیڈا،اٹلی،ترکی میں کام کرنے والے پاکستانی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 200سے زائدپاکستانی ماہرین نے اداروں کوبہتربنانے میں تحریک انصاف کے چیئرمین کو مددکی پیشکش کی ہے ٗپاکستانی ماہرین شعبہ تعلیم،صحت ودیگراداروں میں بلامعاوضہ کام کرنے کوتیارہیں اس حوالے سے تحریک انصاف نے غیرملکی پاکستانیوں کی خدمات کیلئے بورڈبنانے کا فیصلہ کیا ہے ٗکپتان کی ہدایت پراسدعمر،عارف علوی اورسینئررہنماحکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔پی

ٹی آئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں نام پیداکرنے والے پاکستانی ماہرین رابطے کررہے ہیں

Check Also

وزیراعلی عمران کل ملک کا خطاب کر رہے ہیں

اسلام آباد … عمران خان اپنے پہلے خطاب ملک کے وزیر اعظم کے طور پر …